ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی بلدیہ صدرکا سرکاری اسپتال دورہ :کھلی پڑی ہوئی ٹینک دیکھ کر عملہ پر برہم 

چنتامنی بلدیہ صدرکا سرکاری اسپتال دورہ :کھلی پڑی ہوئی ٹینک دیکھ کر عملہ پر برہم 

Tue, 27 Sep 2016 11:03:31    S.O. News Service

چنتامنی:27 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی بلدیہ کی نو منتخب صدر ایم۔سجاتا نائب صدر سجاتا شیونا اور اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا ودیگر کونسلروں نے شہر کے سرکاری اسپتال کا معائنہ کیا اس دوران اُس اسپتال کو سپلائی ہونے والے ٹینک کھلی پڑی تھی اور ٹینک کے اندر پانی میں کیڑے مکوڑے پڑے ہوئے تھے ۔اس  ٹینک کو دیکھ کربلدیہ صدر اور منسپالٹی کمشنر نے سرکاری اسپتال کے عملہ کو طلب کرتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی اور اُنہیںاڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھلی ہوئی اس پڑی ٹینک کو فوراََ بند کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حادثاتی طور پرٹینک میں گر جائے تو بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے اورکیڑے پڑے ہوئے اُس ٹینک کے پانی سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں ۔ بلدیہ صدر نے کہا کہ اسپتال کے اطراف پاکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ اسپتال میں ہروقت مریض آتے رہتے ہیں اسپتال کے چند لوگوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسپتال کے اطراف پاکی صفائی کرانے کیلئے مہینے میں 40ہزار سے زائد  فنڈ جاری ہوتا ہےاوراس کے لئے  ٹینڈردیا جاتا ہے، لیکن  وہ یہاں پاکی صفائی  کرتے ہی نہیں ہیں صرف مہینے میں ایک بار سوچھ بھارت کے تحت ٹینڈر لیکر ہزاروں روپئے غبن کررہے ہیں اسپتال کے روبرو کبھی کبھی منسپالٹی عملہ ہی صفائی مہم چلاتے ہیں اسپتال کے اطراف صفائی کرانے کا جن کو ٹھیکا دیا گیا انہوں نے آج تک اسپتال کا رُخ نہیں کیا ہے۔ عوام کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ اسپتال کے اطراف پاکی صفائی کرانے کاٹھیکا کس کو دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی باتوں کو مانیں تواسپتال کے باہر ہمیشہ کچرا پڑا رہتا ہے جس سے اسپتال کے اندر آنے جانے والے مریضوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے اسپتال کے اندر جو بیت الخلاء ہے اُن بیت الخلاء سے بہت ہی گندی بدبو آتی ہے اُن بیت الخلاء کو اسپتال کے چند ملازمین برائے نام صاف کرتے ہیں۔اسپتال کی چند حاملہ اور زچکی کو آئی ہوئی خواتین نے بتایا کہ ان کے لئے اسپتال میں علاحدہ بیت الخلاء تعمیر کرنا چاہئےکیونکہ موجودہ بیت الخلائ میںخواتین کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان خواتین نے یہ بھی بتایا کہ  اسپتال میں پانی کی بالکل سہولت نہیں ہے۔


Share: